حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی پرامن ایٹمی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کے معاملے پر بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کی نگراں کونسل کا ہنگامی اجلاس کل (پیر، 16 جون 2025) کو ویانا میں منعقد ہوگا۔
یہ اجلاس روسی فیڈریشن کی درخواست پر بلایا گیا ہے تاکہ اسرائیل کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حالیہ حملوں کا جائزہ لیا جا سکے، جو کہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
روس کے مستقل نمائندے نے ایک اعلان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے ایسے پرامن جوہری مراکز پر کیے گئے ہیں جو مکمل طور پر ایجنسی کی نگرانی میں ہیں اور ان پر ہر طرح کی بین الاقوامی تصدیق موجود ہے۔
بین الاقوامی برادری بالخصوص جوہری توانائی ایجنسی پر یہ اخلاقی اور قانونی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ان تجاوزات کا نوٹس لے اور صہیونی حکومت کو اس قسم کے خطرناک اقدامات سے باز رکھے۔
قابل ذکر ہے کہ تاحال ایٹمی توانائی ایجنسی نے اسرائیلی حملے کے خلاف کوئی واضح مؤقف یا اقدام نہیں اٹھایا، جس پر اسلامی جمہوریہ ایران اور بعض دیگر ممالک نے شدید تنقید کی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، کل کا اجلاس عالمی سطح پر ایٹمی تنصیبات کی حرمت اور عالمی قوانین کی پاسداری کے حوالے سے ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔









آپ کا تبصرہ